مہلک حادثے کے بعد حکومت شنڈلر کی نصب کردہ 5500 لفٹوں کا معائنہ کرے گی

ٹوکیو: ایک ہوٹل میں کارکن کے کچل کر ہلاک ہونے کے بعد حکومت نے جمعہ کو کہا کہ وہ سوئس کمپنی شنڈلر کی جانب سے پورے ملک میں نصب کردہ ہزاروں لفٹوں کا معائنہ کرے گی۔

63 سالہ عورت کانازاوا، صوبہ اشی کاوا کے ہوٹل میں بدھ کو میں لفٹ کے فرش اور ڈور فریم کی چھت کے مابین پھنس کر ہلاک ہو گئی تھی۔

وزیر ٹرانسپورٹ یوئی چیرو ہاتا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ شنڈلر کی تیار کردہ اور چلائی جانے والی تمام تر 5500 لفٹوں کا معائنہ کیا جائے گا۔

شنڈلر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں پولیس تفتیش میں تعاون کر رہا ہے، اور مزید اضافہ کیا کہ مذکورہ لفٹ 1998 میں نصب کی گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.