ہاشیموتو، اشی ہارا میں ممکنہ اتحاد پر بات چیت

اوساکا: اوساکا کے میئر تورو ہاشیموتو نے ہفتے کو ٹوکیو کے سابق گورنر شینتارو اشی ہارا اور سن رائز پارٹی آف جاپا ن کے عہدہ چھوڑنے والے سربراہ تاکیو ہیرانوما ےس ملاقات کی، تاکہ آئندہ ایوانِ زیریں کے انتخابات میں ممکنہ اتحاد پر بات چیت ہو سکے۔

اشی ہارا، جنہوں نے پچھلے بدھ کو ٹوکیو گورنر کا عہدہ چھوڑا تھا، ہیرانوما سے سن رائز پارٹی کی سربراہی لے کر اس ماہ کے اواخر میں اسے نیا نام دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی منزل موجودہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے مقابلے میں مناسب متبادل جماعت تخلیق کرنا ہے۔

ہاشیموتو نے رپورٹروں کو بتایا کہ وہ ان چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بندھنے کے لیے تیار ہیں جو ان کی جاپان ریسٹوریشن پارٹی جیسی پالیسیوں اور اقدار کی حامل ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی، کنزمپشن ٹیکس اور آئین پر نظر ثانی کے سلسلے میں وہ سن رائز پارٹی سے مختلف موقف رکھتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.