ٹوکیو: مائیکرو سافٹ جاپان کمپنی اور این ٹی ٹی ڈوکومو نے کارپوریٹ صارفین کے لیے ونڈوز 8 ٹیبلٹ آلات اور ڈوکومو کی تیز ترین ایل ٹی ای موبائل سروس ‘ایکس آئی’ کے سلسلے میں کاروباری تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
مائیکروسافٹ جاپان اور ڈوکومو کے مابین کاروباری ماحول سے مطابقت پذیر اور صارفین کی متنوع فیہ ضروریات پورا کرنے والے ٹیبلٹس مہیا کرنے کے اس کاروباری تعلق کو دونوں جانب سے شریک کمپنیوں کی معاونت حاصل ہو گی۔