جنس بدلنے والے کو باپ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا

ٹوکیو: ہفتے کی اطلاعات کے مطابق، ایک شخص، جو اپنی جنس بدل کر آدمی بنا تھا، نے امتیازی رویے کی شکایت کی ہے جب ایک جاپانی عدالت نے اسے اپنی بیوی کے بچے کا باپ رجسٹر کرنے انکار کر دیا۔

30 سالہ شخص، جو پہلے عورت تھا،  خود کو بطور باپ رجسٹر کروانا چاہتا تھا، جب اس کی بیوی نے 2009 میں عطیہ شدہ سپرم کے ذریعے مصنوعی تخم ریزی سے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

تاہم ٹوکیو کے فیملی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ بچے کو ایسے رجسٹر کیا جائے جیسے وہ شادی کے بغیر پیدا ہوا ہو، چونکہ یہ آدمی جسمانی طور پر نسل خیزی کے قابل نہیں ہے، باوجودیکہ بانجھ آدمیوں کو عام طور پر مصنوعی تخم ریزی سے پیدا شدہ بچوں کا باپ تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس جوڑے نے 2008 میں شادی کی تھی، جب اس کے خاوند نے باضابطہ طور پر اپنی جنس تبدیل کر لی اور 2004 میں متعارف ہونے والے ایک نئے قانون کے تحت میاں اور بیوی کا درجہ حاصل کیا۔

“قانون کے تحت جاپان نے مجھے آدمی تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.