رواں برس انتخابات کروانا مشکل ہو گا، کوشیشی

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے سیکرٹری جنرل ازوما کوشیشی نے اتوار کو کہا کہ حکومت کے لیے اس سال ایوانِ زیریں کو تحلیل کرنا اور انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گا۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا نو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کی زد میں ہیں کہ 30 نومبر کو ختم ہونے والے دائت کے موجودہ سیشن سے کے بعد ایوانِ زیریں کو تحلیل کر دیں اور 16 دسمبر کو انتخابات کا اعلان کر دیں۔

بڑی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ وہ اشد ضروری بل پر دائت کی کاروائی میں شرکت کے لیے تیار ہے بشرطیکہ نودا گرما میں “جلد” الیکشن کروانے کا وعدہ پورا کرنے پر رضامند ہو جائیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کوشیشی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو دو بلوں — ایک خسارہ پورا کرنے کے بانڈز کے اجرا کا بل اور دوسرا ووٹ کی قدر میں تفاوت دور کرنے کا بل — کی منظوری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور انتخابات پر بحث میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.