امریکی فوجی ملازم کا لڑکے کو مکے مارنے کا عمل یاد نہ ہونے کا دعوی

ناہا: ایک امریکی فوجی ملازم، جسے پچھلے ہفتے یومیتان میں شراب پی کر ایک اسکول کے طالبعلم پر حملہ کرنے کی پاداش میں پیر کو اوکی ناوا میں جاپانی پولیس کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا، نے کہا کہ اسے اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی یاد نہیں چونکہ وہ بہت زیادہ پئے ہوئے تھا۔

یہ مبینہ حملہ پورے ملک میں نافذ ایک فوجی کرفیو کے دوران رونما ہوا۔

اوکی ناوا کی صوبائی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہوں نے کاڈینا میں امریکی فضائی اڈے کے باہر فوجی ملازم سے پوچھ گچھ شروع کی جہاں وہ تعینات ہے۔

پولیس نے کہا کہ 24 سالہ ملازم غیر قانونی طور پر دیہاتی پب، جہاں وہ بیٹھا پی رہا تھا، کی تیسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور 13 سالہ لڑکے کو مکے مارے۔ پولیس نے کہا ، اس نے ایک ٹیلی وژن بھی لات مار کر الٹا دیا اور اس کے بعد کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

ملازم، جو جمعہ کو اس واقعے سے قبل بار میں پرتشدد ہو گیا تھا، کو امریکی فوجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے زخموں کا علاج کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ وہ منگل کو اس آدمی سے پوچھ گچھ جاری رکھیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.