وائینتیانے: منگل کو یورپ نے ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی اقتصادی منڈیوں کو مزید کھولیں اور چین کو ترغیب دی کہ مقامی طلب میں اضافہ کرے جیسا کہ یورپ تیزی سے ترقی پذیر خطے پر دستک دینے اور عرصے سے جاری اپنے اقتصادی بحران کے اثرات کم کرنے کا خواہشمند ہے۔
یورپ میں کم ہوتی طلب نے رواں برس ایشیا میں اقتصادی سرگرمیوں کو سست کیا ہے، جس سے حکومتوں کو سرمایہ کاری میں اضافے اور مقامی طلب کو تحریک دینے والے اخراجات پر مجبور ہونا پڑا۔