ٹوکیو: اکیتا، اوکازاکی اور ساپّورو سے تعلق رکھنے والے حکومتی نمائندے بدھ کو وزیر تعلیم ماکیکو تاناکا سے ملیں گے تاکہ انہیں تین نئی یونیورسٹیاں نہ کھولنے کا فیصلہ بدلنے پر مجبور کیا جا سکے۔
تاناکا نے جمعہ کو تعلیمی حلقوں کو ششدر کر دیا تھا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اکیتا میں ایک آرٹس کالج ، ساپّورو میں ایک میڈیکل یونیورسٹی اور اوکازاکی (صوبہ آئچی) میں خواتین کی یونیورسٹی کی اجازت نہیں دیں گی، باوجودیکہ تینوں مجوزہ اداروں نے وزارتِ تعلیم کے ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے 18 ماہ قبل رکھی جانے والی تقرر کی شرائط کو پورا کر دیا تھا۔
]تاناکا نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا چونکہ جاپان میں پہلے ہی 800 سے زیادہ یونیورسٹیاں موجود ہیں، جو ان کے خیال میں تعلیم کے معیار پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔