سوزوکی امریکہ میں کاروں کا کاروبار ختم کرے گا

ٹوکیو: جاپان کے ادارے سوزوکی نے منگل کو کہا کہ وہ امریکہ میں خسارے میں جانے والے اپنے کاروں کے کاروبار کو بند کر دے گا اور دیوالیہ پن کی درخواست دے گا، جس کی وجہ اس نے مہنگے ین اور امریکی منڈی میں اپنی چھوٹی کاروں کی کم طلب کو قرار دیا۔

تاہم امریکی سوزوکی موٹر کارپوریشن (اے ایس ایم سی)، جس نے کہا کہ اس پر 346 ملین ڈالر کے قرضے ہیں، نے مزید کہا کہ وہ ملک میں موٹر سائیکل, ہر قسم کی زمین پر چلنے والی گاڑیاں اور بحری مصنوعات، جیسا کہ آؤٹ بورڈ موٹرز، بیچنا جاری رکھے گا۔

سوزوکی نے 2011 کے دوران امریکہ میں 26000 گاڑیاں بیچیں، جو حریف جاپانی کار ساز اداروں ٹیوٹا، نسان اور ہنڈا کا ایک جزوِ حقیر ہیں۔

سوزوکی ڈویژن، جو 365 لوگوں کو ملازمت مہیا کرتا ہے، نے کہا کہ اسے جاپانی کرنسی کی قدر اور امریکی منڈی میں اپنی چھوٹی کاروں کی کم طلب کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا رہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.