تاناکا نے 3 نئی یونیورسٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

ٹوکیو: وزیر تعلیم ماکیکو تاناکا نے تین نئی یونیورسٹیوں کو باضابطہ اسٹیٹس دینے سے انکار کے  فیصلے کو بدل دیا ہے۔

تاناکا نے جمعہ کو تعلیمی حلقوں کو ششدر کر دیا تھا جب انہوں نے اکیتا میں ایک آرٹس کالج ، ساپّورو میں ایک میڈیکل یونیورسٹی اور اوکازاکی، صوبہ آئچی میں خواتین کی یونیورسٹی کو باضابطہ اسٹیٹس دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نئی یونیورسٹیوں کی جانچ اور منظوری کے طریقہ کار کو بدلنا چاہتی ہیں۔

تاناکا نے بدھ کو تینوں اداروں کے اہلکاروں سے ملاقات کی، اور پھر ایوانِ زیریں کی تعلیمی سب کمیٹی کے ایک اجلاس میں اپنا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا۔ تاناکا نے کہا کہ ان کا غلط مطلب لیا گیا تھا اور انہوں نے تو یہ کہا تھا کہ وہ نئے تعلیمی اداروں کے لیے موجودہ شرائط کی بنیاد پر فیصلے پر نظر ثانی کریں گی، جس پر تینوں یونیورسٹیاں پورا اتری تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.