فوڈ سیفٹی کمیشن کی گائے کے گوشت کی درآمد کے قوانین میں نرمی کی سفارش

ٹوکیو: 22 اکتوبر کو فوڈ سیفٹی کمیشن کی سفارش کے بعد، جاپانی حکومت امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک سے گائے کے گوشت کی درآمد پر پابندیاں نرم کرنے کے تناظر میں گوشت کی صنعت کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کرے گی۔

میڈ کاؤ، جو اس سے قبل بووین سپونگی فورم اینسیفالوپیتھی کہلاتی تھی، کی بیماری پھیلنے کے بعد امریکہ اور کینیڈا سے 20 ماہ یا زیادہ عمر کے مویشیوں کے گوشت پر جاپان میں پابندی لگا دی گئی تھی۔ تاہم حالیہ رپورٹس میں کمیشن نے سفارش کی ہے کہ امریکہ، کینیڈا، فرانس اور نیدر لینڈز سے 30 ماہ تک کی عمر کے مویشیوں کے گوشت کی درآمدات کی اجازت دی جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.