ٹوکیو: پلانٹ آپریٹر نے بدھ کو کہا کہ فوکوشیما ایٹمی آفت کے بعد صفائی اور زرتلافی کی ادائیگی کی لاگت دوگنی ہو کر 10 ٹریلین ین تک جا سکتی ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے کہا کہ تابکاری زدہ علاقوں کی صفائی اور لوگوں، جن کی ملازمتیں یا گھر اس وجہ سے متاثر ہوئے، کو زرتلافی کی ادائیگی کی لاگت اس کے اپریل میں لگائے گئے 5 ٹریلین ین کے تخمینے سے زیادہ ہو جائے گی۔
(حکومت کی جانب سے مہیا کردہ) روپے کا مقصد کمپنی، جو دسیوں لاکھ لوگوں کو بجلی مہیا کرتی ہے بشمول ٹوکیو و اطراف کے علاقے، کو نیچے جانے سے بچانا تھا۔
کمپنی نے کہا کہ اسے دیو ہیکل رقم سے نپٹنے کے لیے مزید حکومتی مدد کی ضرورت ہو گی۔
ٹیپکو کے چئیرمین کازوہیکو شیموکوبے نے رپورٹروں کو بتایا کہ ان کی کمپنی ڈھانچہ بن سکتی ہے، جس کا کام صرف اتنا ہو کہ سونامی سے بھڑکنے والی آفت کے بعد گند صاف کرتی رہے اور پیسے کے لیے حکومت کی جانب دیکھتی رہے۔
مارچ 2011 کے تباہ کن زلزلے نے فوکوشیما پلانٹ کے کولنگ سسٹم کو غرقاب کر دیا تھا، جس سے ری ایکٹر پگھلاؤ کا شکار ہو گئے اور بہت بڑے علاقے میں تابکاری پھیل گئی۔