ایپل آئی ٹیونز حریف سونی کے جاپانی گانے فروخت کرے گا

ٹوکیو: سونی نے جمعرات کو کہا کہ اس کے جاپانی فنکاروں کی موسیقی اب ایپل کے آئی ٹیونز اسٹور پر دستیاب ہو گی، جو جاپانی فرم کی جانب سے بظاہر آنلائن موسیقی کی تیزی سے بڑھتی طلب کو کیش کروانے کی حکمت عملی محسوس ہوتی ہے۔

سونی، جو پورٹیبل میوزک پلئیرز کی منڈی میں ایپل کے آئی پوڈ اور آئی فون کا مدمقابل ہے، نے کہا کہ جاپانی زبان کے کاپی رائٹ والے گانے اس ہفتے سے آئی ٹیونز پر فروخت کے لیے دستیاب کر دئیے گئے ہیں۔

اس سال کے شروع میں سونی میوزک انٹرٹینمنٹ نے اطلاعات کے مطابق کئی برس پرے رکھنے کے بعد آخر اپنے مغربی فنکاروں کے گانوں کی ایپل کے آنلائن اسٹور پر فروخت کی اجازت دے دی تھی۔

بی سی این کے تجزیہ نگار ایجی موری نے کہا، “شاید سونی نے موسیقی کی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے چونکہ سی ڈیز کی فروخت میں کمی آ رہی ہے جبکہ آنلائن دوکانوں کے ذریعے موسیقی کی خریداری تیزی سے عام ہو رہی ہے”۔

موری نے کہا، کبھی علامت کی حیثیت رکھنے والا سونی کا واک مین جاپان میں ایپل کے آئی پوڈ سے زیادہ فروخت ہوتا ہے، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں سکڑاؤ آ رہا ہے چونکہ صارفین موسیقی سننے کے لیے زیادہ تعداد میں اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.