کاناگاوا: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ ایک آدمی، جس نے زوشی، صوبہ کاناگاوا میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کا تعاقب کیا اور خیال ہے کہ بعد میں اسے قتل کر ڈالا، نے اسے 1000 سے زائد ای میلیں بھیجی تھیں۔
پولیس کے مطابق، ہیدیتو کوزوتسومی نامی 40 سالہ مشتبہ نے اپنی 33 سالہ سابقہ گرل فرینڈ رئیے میوشی کو زوشی میں منگل کو اس کے اپارٹمنٹ میں تیز دھار آلے کا وار کر کے قتل کر دیا اور پھر دوسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ کی بالکنی میں خود کو پھانسی دے لی۔
پولیس نے کہا کہ میوشی کے سیل فون کی تلاشی سے 1000 ای میلیں برآمد ہوئیں جو کوزوتسومی نے دو ہفتوں کے دوران اسے بھیجیں تھیں۔ کوزوتسومی کو جون 2011 میں انسدادِ تعاقب کا ایک قانون توڑنے پر حراست میں لیا گیا تھا، تاہم اسے معطل شدہ سزا ہوئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ میوشی نے اپریل میں دوبارہ پولیس کو شکایت کی تھی کہ کوزوتسومی نے اسے پھر سے ای میل بھیجنا شروع کر دیا ہے تاہم پولیس نے کہا کہ “جن الفاظ میں اس نے معاہدوں کی جانب اشارہ کیا”، انہیں دھمکیوں کے سلسلے میں ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔