جنیوا: جاپانی متاثرین کے اہلخانہ نے جنیوا میں کہا، شمالی کوریا، جس نے ایک عشرہ قبل سرد جنگ کے دوران 13 جاپانی شہریوں کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا تھا، اب بھی غیر ملکیوں کو پکڑ رہا ہے۔ “یہ جاری ہے”، شمالی کوریا کے اغوا کردہ افراد کے اہلخانہ کی ایسوسی ایشن کے چئیر مین شیگیرو ایزوکا نے جنیوا میں دو روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا، جس کا مقصد یورپ میں ان اغوا کے واقعات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
2002 میں شمالی کوریا نےتسلیم کیا تھا کہ اس نے 1970 اور 1980 کے عشرے میں جاپانی شہری اغوا کیے تاکہ وہ اسے جاپانی زبان اور ثقافت کی تعلیم دے سکیں۔
ٹوکیو کے خیال کے مطابق اس بات کا اچھا خاصا امکان موجود ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اعتراف کردہ بقیہ مغوی ابھی زندہ ہوں، اور وہ اصرار کرتا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی اعتراف کردہ تعداد سے کم از کم پانچ زیادہ جاپانی شہری اغوا کیے۔
اس گروپ نے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ جاپانی شہریوں کے اغوا اور کوریا کی جنگ کے دوران اور بعد میں جنوبی کوریا سے دسیوں ہزار لوگوں کو اٹھانے کے علاوہ، شمالی کوریا نے کم از کم 11 دوسر ے ممالک کے شہریوں کو اغوا کیا ہے، بشمول فرانس، اٹلی اور امریکہ۔