ٹوکیو(رپورٹ:شاہد مجید)
اباراکی کین کے علاقے جوسوسٹی میں قائم مسجد وامام بارگاہ میں گزشتہ ہفتہ کی رات جشن عشق رسول کی محفل ہوئی
جس میں مہمان خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان اسد گیلانی تھے ۔
نمازمغرب کی باجماعت ادائیگی کے بعدمحفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
زینت القراء قاری علی حسن کی خوبصورت آواز سے پاک محفل دو گھنٹے جاری رہی ۔
اس محفل میں دوردراز سے لوگوں نے شرکت کی ۔ٹوکیوسے دور علاقے میں قائم امام بارگاہ و مسجد میں مذہبی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے امام بارگاہ کے منتظم اقبال کیمیانی کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔اس محفل میں نعت رسول ؐمقبول کے بعد مقررین سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسولؐ پر خطابات کئے اور صحابہ کرام سے حضورؐکی قربت کے واقعات کے ساتھ حضرت امام حسین کی شہادت کے واقعہ کربلاپر بھی روشنی ڈالی دیر تک جاری رہنے والی محفل کی نظامت کے فرائض مشہورکمپیئر نعیم خان نے سرانجام دیئے ۔ قائم مقام سفیر پاکستان اسد گیلانی نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمیں برائی سے بچنا ہوگا،اس بات پر عمل کرکے ہم اپنے خدا اور اسکے رسول کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں ۔محفل سے عابد شاہ ملک حبیب الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا
[nggallery id=119]