ٹوکیو: وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی خراب تابکاری ناپ آلات، جو اصل مقدار سے کم تابکاری دکھاتے ہیں، استعمال کرنے پر فوکوشیما صوبے کے رہائشیوں اور مقامی حکام کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔
سانکےئی شمبن نے جمعہ کو اطلاع دی، مقامی رہائشیوں نے صوبے کی 3200 گشتی نگران چوکیوں میں سے 545 پر تابکاری کی جانچ کی اور پتا لگایا کہ ہر ایک اصل مقدار سے قریباً دس فیصد کم تابکاری کی اطلاع دے رہی تھی۔ کچھ مقامیوں نے حکومت پر آلات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام بھی لگا دیا کہ وہ مصنوعی طور پر کم مقدار بتانے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ گشتی چوکیوں کے گرد موجود بیٹری پیک اور دوسرا ساز و سامان ریڈنگز میں گھپلے کا ذمہ دار ہے۔
وزارت کو ابھی اس معاملے پر باضابطہ بیان جاری کرنا ہے۔