تعاقب کنندہ نے پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران مقتولہ کا شادی شدہ نام، ایڈریس حاصل کیا

ٹوکیو: جمعے کی میڈیا اطلاعات کے مطابق، جاپان میں ایک آدمی جس نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو تیز دھار آلے کا وار کر کے قتل کر دیا، نے اس کا شادی شدہ نام اور رہائشی علاقے کی معلومات ان پولیس افسران سے حاصل کیں جنہوں نے اسے اُس کا تعاقب کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

ہیدیتو کوزوتسومی کو پچھلے سال کاناگاوا میں رئیے میوشی کا تعاقب کرنے اور دھمکانے کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا، جب اس نے علیحدگی کے بعد ای میلوں کے ایک سلسلے میں اُسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

(بعد میں) کوزوتسومی اسے ای میل نہ بھیج سکا چونکہ میوشی نے ایک اور آدمی سے شادی کر لی تھی اور اس کا نام اپنے نام سے لگا لیا تھا، نیز دوسرے شہر میں منتقل ہو گئی تھی۔

پولیس نے کوزوتسومی کو ہراساں کرنے پر حراست میں لیا، اور حراستی وارنٹ با آواز بلند پڑھ کر سنایا جس میں اس کی سابقہ گرل فرینڈ کا نیا نام اور جزوی پتا موجود تھا۔

اطلاعات کے مطابق، اسے معطل شدہ سزا ملی اور اس نے پھر بذریعہ ای میل اُس کا تعاقب شروع کر دیا، تاہم اس بار دھمکیاں دئیے بغیر یہ سب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کوزوتسومی نے ایک آنلائن میسج بورڈ پر پوسٹ کرنا شروع کر دیا، اور میوشی کے خاوند کے متعلق پوچھنا شروع کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس کا دوست ہے اور اُس سے رابطے میں رہنا چاہتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.