ٹوکیو: حکومت برباد شدہ توہوکو ریجن کی تعمیر نو سے متعلق 42 منصوبوں پر نظر ثانی کرے گی تاکہ تصدیق ہو سکے کہ فنڈز ٹھیک طرح سے استعمال ہو رہے ہیں یا انہیں غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی اور ایٹمی آفت کے بعد تعمیر نو کے لیے 11.7 ٹریلین ین کے بجٹ کا تقریباً ایک تہائی غیر متعلقہ منصوبوں پر خرچ کیا گیا ہے، جن میں کانٹیکٹ لینز فیکٹری کے لیے سبسڈی اور تحقیقی وہیلنگ شامل ہیں۔
تاہم فنڈز کا مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال ہونا یقینی بنانے کے لیے تعمیر نو کے صرف کے موجودہ قانون میں واضح تبدیلیاں کرنا پڑیں گی، جو ایسے مبہم مقاصد، جیسے ماحولیاتی قصبے تخلیق کرنا یا روزگار کے اقدامات کی سپورٹ کرنا، پر خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔