اوساکا ہفتے کی کلاسیں پھر سے متعارف کروائے گا

اوساکا: اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے اعلان کیا ہے کہ اوساکا کے ایلیمنٹری اسکول ہفتے کو دوبارہ کھلا کریں گے۔ اس اقدام کا بظاہر منشا یہ ہے کہ شہر میں تعلیمی غفلتوں اور ناکامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جا سکے۔

اگلے ہفتے پانچ اسکولوں سے شروع کر کے اوساکا مالی سال 2013 سے اپنے سارے اسکول ہفتے کو دوبارہ کھول دے گا۔

ہفتے کی کلاسیں قریباً 10 برس قبل منسوخ کر دی گئی تھیں، تاہم کچھ جاپانی خیال کرتے ہیں کہ اس منسوخی نے آج کی صورتحال میں حصہ ڈالا ہے جسے تعلیمی معیار کی گراوٹ سمجھا جاتا ہے۔

ہاشیموتو نے پچھلے ہفتے رپورٹروں کو بتایا، “اوساکا کے بچے بری کارکردگی دکھا رہے ہیں، اور غفلت زیادہ ہو رہی ہے۔ میں چاہوں گا کہ ہمارے استاد اپنی پوری کوشش کریں۔ ان کی مدد کے لیے ہم کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھنا چاہتے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.