بے گھر آدمی کو پیٹ کر ہلاک کرنے کا مشتبہ لڑکوں کا گینگ ڈکیتی کرنے پر گرفتار

اوساکا: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ لڑکوں کے ایک گینگ کے کئی اراکین کو اوساکا میں ڈکیتی کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان پر پچھلے ماہ ایک بے گھر آدمی کو پیٹ پیٹ کر مارنے اور اس علاقے میں کئی دوسرے بے گھر افراد پر حملہ کرنے کا شبہہ بھی ہے۔

پولیس کے مطابق، چھ نوجوانوں کو جمعرات کو ڈکیتی اور حملے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں کے گروہ نے اکتوبر میں ہفتہ اور اتوار کو علی الصبح کے اوقات میں اوساکا اسٹیشن کے اطراف میں افراد پر کم از کم چار بار حملے کیے۔ حملوں کا نشانہ بننے والے، جو 40 سے 90 سال کی عمر میں تھے، سارے بے گھر تھے جو حملوں کے وقت سو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق، ان چھ زیر حراست نوجوانوں میں سے کچھ ان حملوں کے مشتبہ افراد سے ملتے ہیں، جن کی تصاویر سیکیورٹی کیمرہ پر کھینچی گئی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.