ٹوکیو: یکم جنوری، 2013 نئے سال کا پہلا سورج نکلتا دیکھنے کے لیے ٹوکیو اسکائی ٹری محدود تعدا میں زائرین کے لیے کھلا ہو گا۔
توبو ٹاور اسکائی ٹری کو، جو ٹوکیو اسکائی ٹری کو چلاتی ہے، نے کہا کہ ٹاور صبح 5 بجے کھلا ہو گا۔ ایک ہزار خوش قسمت زائرین 350 اور 450 میٹر کی بلندی پر دو آبزرویشن ٹاورز سے پہلا طلوعِ آفتاب دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
پیش کی جانے والی 1000 ٹکٹوں میں سے 620 کی قیمت 5000 ین ہو گی جو لاٹری کے ذریعے نکالی جائیں گی۔ توبو ٹاور اسکائی ٹری کو کے ایک ترجمان نے کہا ،آنلائن رجسٹریشن 17 سے 26 نومبر تک دستیاب ہو گی۔ لاٹری کے علاوہ 280 ٹکٹیں توبو ٹریول کی جانب سے ٹور پیکج کے ہمراہ فروخت کی جائیں گی، جس میں ایک ہوٹل میں قیام شامل ہے۔
اس کے علاوہ 100 ٹکٹیں ٹوکیو سوراماچی کے گاہکوں کو مہیا کی جائیں گی، جو ٹوکیو اسکائی ٹری کے اطراف میں واقع کمرشل ایریا ہے۔