ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے بدھ کو کہا کہ اگر مرکزی اپوزیشن جماعت کلیدی انتخابی اصلاحات پر آمادہ ہوتی ہے تو وہ جمعہ تک دائت کو تحلیل کر دیں گے، جس سے الیکشن چند ہی ہفتوں میں منعقد ہو جائے گا۔
نودا نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹ کے سربراہ شینزو ایبے کے ساتھ ایک گرما گرم پارلیمانی مباحثے میں یہ وعدہ کیا۔ ایل ڈی پی نودا پر زور ڈالتی رہی ہے کہ وہ جلد انتخابات کا وعدہ پورا کریں، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ قانون سازوں کو اس سے قبل ووٹ کو آئینی بنانے کے لیے اصلاحات کرنی پڑیں گی۔
نودا جن اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان میں ایوانِ زیریں کا سائز کم کرنا بھی شامل ہو گا۔ نودا نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کو فوری درکار مالیاتی خسارے کا بل بھی پاس کرنا ہو گا۔ انتخابی اصلاحات دائت کے اگلے سیشن تک انتظار کریں گی۔ ڈیموکریٹس انتخابات کروانے کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہیں جبکہ بیشتر قومی رائے شماریوں میں نودا کی مقبولیت 20 فیصد سے کم ہو گئی ہے۔