کاریوا: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کو دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے افعال کی فوری بحالی کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی، جو پچھلے سال کی فوکوشیما ایٹمی آفت کے بعد بند پڑا ہے، اور اس کی لاگتیں مزید بڑھا رہا ہے چونکہ اسے بجلی کی پیداوار کے لیے رکازی ایندھنوں پر خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈپٹی سائٹ مینجر شیرو آرائی نے کہا، 8212 میگا واٹ کے کاشیوازاکی-کاریوا اسٹیشن کے سات ری ایکٹروں کو سونامی سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر اگلے سال جون سے قبل مکمل نہیں ہو گی۔
آرائی نے نی گاتا صوبے میں پلانٹ پر انٹرویو کے دوران رائٹرز کو بتایا، “ابھی یہ کہنا بہت زیادہ قبل از وقت ہو گا کہ پلانٹ دوبارہ کب چلے گا”۔
پچھلے سال 11 مارچ کو ایک زلزلے و سونامی نے شمال مشرقی ساحل پر واقع کمپنی کے فوکوشیما ڈائچی پلانٹ کو کھنڈر کر دیا تھا، جس سے بڑے پیمانے پر تابکاری کی آلودگی پھیلی۔ فوکوشیما کی آفت کے وقت، اس کے تین ری ایکٹر ابھی تک مرمت کیے جا رہے تھے اور چل نہیں رہے تھے۔ نمبر 5، 6، اور 7 کے گرد موجود دیوار مکمل ہو چکی ہے لیکن پرانے 4 ری ایکٹروں کے گرد موجود حفاظتی اقدامات ابھی تک تعمیر کے مراحل میں ہیں۔