ایٹمی نگران ایجنسی تسوروگا پلانٹ کے نیچے واقع فالٹ لائنز پر تحقیق کرے گی

ٹوکیو: ایٹمی نگران ایجنسی یکم اور 2 دسمبر کو تسوروگا ایٹمی بجلی گھر، واقع صوبہ فوکوئی کے نیچے واقع فالٹ لائنز پر تحقیق کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پچھلے ہفتے اوئی پلانٹ تلے واقع فالٹ لائن کا جائزہ لینے کے بعد جانچی جانے والی یہ دوسری جگہ ہو گی۔

جاپان اٹامک پاور کو کی ملکیت تسوروگا پلانٹ کے دو ری ایکٹر اس وقت آفلائن ہیں۔ جولائی میں ایک سماعت کے دوران ماہرین زلزلیات نے بجلی ساز کمپنیوں اور مرکزی حکومت کی جانب سے ماضی کی رپورٹس پر شدید تنقید کی تھی، جنہوں نے ری ایکٹروں کے اطراف میں فعال فالٹ لائنز کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔

اگر اتھارٹی فیصلہ دیتی ہے کہ ری ایکٹر فعال فالٹ لائنوں پر موجود ہیں، تو تعمیری کام اور ری ایکٹروں کو دو بارہ چلانے کے ارادے کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔ تسوروگا ری ایکٹر نمبر 1، 1970 میں چلایا گیا تھا، جس کے بعد 2008 میں اُرازوکو فالٹ کے فعال ہونے کی تصدیق کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.