ریکوتِن نے کوبو ای ریڈر بیچنا شروع کر دئیے

ٹوکیو: کوبو انکارپ کی ذیلی کمپنی ریکوتن نے جمعرات کو اپنے نئے کوبو گلو (روشن) ای ریڈر فروخت کرنا شروع کر دئیے۔

7980 ین کی قیمت والا کوبو گلو ایک ایسا ای ریڈر ہے جس میں ای انک کارپوریشن کا ڈسپلے ہے اور سامنے سے روشن ہو جاتا ہے، جس سے کسی بھی طرح کی روشنی میں پڑھنا آسان ہو جاتا ہے، چاہے وہ چمکتی دھوپ ہو یا ہلکی سی روشن خوابگاہ۔ (32 جی بی تک) میموری بڑھانے کے لیے اپنی مائیکرو ایس ڈی سلاٹ اور تیز صفحہ پلٹنے کے قابل بہتر شدہ کارکردگی کے ساتھ کوبو گلو زیادہ گنجائش والی کامک بکس پڑھنے کے لیے بہترین ہے۔ اسے جاپانی حروف دکھانے کے لیے بھی بہتر بنایا گیا ہے اور موریساوا انک کے تیار کردہ اعلی معیار کے جاپانی فونٹ استعمال کرتا ہے، جو طبع شدہ صفحے جیسا پڑھنے کا تجربہ مہیا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، کوبو انک، جمعرات 22 نومبر سے جمعہ 30 نومبر تک سپر ریڈنگ فیسٹیول منعقد کرے گا تاکہ برقی معالعے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.