کیا ایبے نے پچھلی بار وزارتِ عظمی کے دوران کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے، ناقدین کا سوال

ٹوکیو: قوم پرستانہ فصاحت و بلاغت مع عملیتی سفارت کاری، اپنی کابینہ میں اسکینڈلز اور انتخابات میں تباہ کن ہار والے مختصر دورِ اقتدار کے  پانچ برس بعد سابق وزیر اعظم شینزو ایبے جاپان کے اعلی ترین عہدے کے لیے پھر خود اعتماد ہیں۔

یہ صورتحال فکرمندی بڑھا رہی ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم کا 58 سالہ پوتا چین کے ساتھ پہلے ہی سرد مہرانہ تعلقات کو مزید بدتر تو نہیں کر دے گا، اور ملک میں جاپان کے مرکزی بینک کو غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر مجبور تو نہیں کر دے گا، جیسے منفی شرح سود تاکہ معیشت کو مندی سے نکالا جا سکے، ایک ایسی پالیسی تجویز جس نے جمعرات کو ین کو منہ کے بل گرا دیا۔

آزاد سیاسی تبصرہ نگار آسوؤ ایتو نے کہا، “وہ عقاب صفت ہیں، تاہم اگر وہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو انہیں زیادہ حقیقت پسندانہ موقف اپنانا ہو گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.