پولیس کی جانب سے ‘دبوچ’ جانے کے بعد عورت مر گئی

اوساکا: بتایا گیا ہے کہ اوساکا میں ایک عورت اس وقت مر گئی جب پولیس نے اسے سختی سے قابو کیا۔

پولیس کے مطابق، انہیں 9 نومبر کو شام 7 بجے کے قریب ساکائی کے ایک گھر میں بلایا گیا، جب یہ اطلاعات آئیں کہ ایک 40 سالہ عورت پر تشدد اور بے قابو ہو چکی ہے۔ پولیس متعلقہ مکان پر پہنچی تو عورت سامنے والے دروازے کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی، چلا رہی تھی اور کھلونے پھینک رہی تھی۔

اطلاع کے مطابق دو افسران نے عورت کو زبردستی زمین پر جھکایا اور اس کے بازو اور ٹانگیں جکڑ لیں۔ تاہم، جب عورت نے مزاحمت کرنا جاری رکھی تو اسے ہتھکڑی لگا دی گئی اور ایک تیسرا افسر  اپنی دونوں ٹانگ اطراف میں لٹکا کر اس کی کمر پر بیٹھ گیا۔

اطلاعات سے پتا چلتا ہے کہ عورت کو اس حالت میں قریباً 20 منٹ تک دبوچے رکھا گیا، جس کے بعد وہ بالآخر ہوش و حواس کھو بیٹھی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پانچ دن بعد بدھ کو انتقال کر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حراست کے مکمل حالات کو جاننے اور عورت کی موت کا پتا چلانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.