ٹوکیو: سیاستدانوں نے 16 دسمبر کے انتخابات سے قبل جمعہ کو صف بندی شروع کر دی جو متوقع طور پر عرصہ دراز تک غالب رہنے والی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو ایک قدامت پرست سابق وزیر اعظم کی زیر قیادت اقتدار میں واپس لے آئیں گے، جس سے ٹوکیو کے بیجنگ کے ساتھ پہلے ہی سرد مہرانہ تعلقات کے مستقبل پر خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ جنگ جویانہ وطن پرستی سے اجتناب کریں جب حریف ایل ڈی پی کے قائد شینزو ایبے، جنہوں نے چین کے ساتھ علاقائی تنازع میں پیچھے نہ ہٹنے کا عہد کیا ہے، نے کہا کہ وہ مضبوط جاپان تعمیر کریں گے۔
“ہم ایک ایسا لیڈر چاہتے ہیں جو جو ان مشکلات کو سمجھ سکے جن میں سے لوگ گزر رہے ہیں، کوئی ایسا لیڈر جو ایسا ملک اور معاشرہ تخلیق کر سکے جہاں سخت محنت کرنے والوں کو نوازا جائے۔”
ایل ڈی پی نے جمعہ کو اپنے اقتصادی پلیٹ فارم کے ایک مسودے میں کہا کہ وہ تفریطِ زر کو شکست دینے کے لیے پوری کوشش کرے گی، جس نے جاپان کو برسوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اور مہنگے ین کو لگام ڈالے گی، جو ملکی برآمد کنندگان کی جانب سے مسلسل شکایات کا منبع ہے۔