اوکی ناوا کے قانون سازوں کا امریکی فوجی واقعات کے خلاف احتجاج

ٹوکیو: اوکی ناوا میں لیڈر امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کے حالیہ مبینہ جرائم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور سخت تر ضوابط کے ساتھ ساتھ وہاں فوجیوں اور اڈوں کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اوکی ناوا کی صوبائی اسمبلی نے جمعہ کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں پچھلے ماہ بحریہ کے دو ملاحوں کے ہاتھوں مبینہ ریپ اور اس ماہ ایک امریکی ائیر مین کے ہاتھوں مبینہ طور پر نوعمر لڑکے پر حملے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

ان واقعات نے جزیرے پر عمیق بنیادوں والے غصے کو پھر سے بھڑکا دیا، جو جاپان میں تعینات 52,000 امریکی فوجیوں میں سے نصف سے زیادہ کا میزبان ہے۔ ریپ کا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد تمام امریکی فوجیوں کو کرفیو تلے پابند کر دیا گیا تھا، تاہم دو ہفتے بعد حملے کا واقعہ ہو گیا۔

اس قرارداد میں فوجی مشتبہ افراد کے لیے قانونی کاروائی پر نظر ثانی اور امریکی فوجی موجودگی میں درستی پیدا کرنے کے لیے کوششوں کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.