مسلسل 28 ویں دن متنازع پانیوں میں چینی جہاز دیکھے گئے

ٹوکیو: جمعہ کو پھر چار چینی جہاز جزائر کے قریب متنازع پانیوں میں دیکھے گئے جنہیں جاپان اپنا خودمختار علاقہ کہتا ہے۔ یہ مسلسل 28 واں دن ہے جب چینی جہازوں نے متنازع جزائر کے قریب سفر کیا ہے جنہیں جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔

جاپان کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس نے ان جہازوں کو انتباہ جاری کیا جو جمعہ کی صبح قریباً 90 منٹ کے لیے متنازع علاقے میں دیکھے گئے۔

ممکنہ معدنی ذخائر، جن تک ان جزائر کی ملکیت رسائی عطا کرتی ہے، کے علاوہ دونوں ممالک کے لیے اس عشروں پرانے تنازع میں اچھا خاصا ملکی وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اس تنازع نے خطے کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین بڑے تجارتی تعلق کو جھٹکا دیا ہے۔ دونوں حکومتوں کے سینئر نمائندے اطلاع کے مطابق اس معاملے پر مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ کی تیاری کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.