شیزوؤکا: پولیس نے جمعہ کو کہا کہ فوجیمورا، صوبہ شیزوؤکا میں پانچ افراد ایک ویگن میں مردہ پائے گئے، جو بظاہر پورے خاندان کے قتل جمع خودکشی کا واقعہ لگتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کو شام 7 بجے ایک عام آدمی سے اطلاع وصول کی، جس میں بتایا گیا تھا ایک کار پارک میں ٹیپ سے مہر بند ویگن پائی گئی ہے۔ فوجیمیورا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا، ان پانچ افراد میں 30 کے پیٹے میں ایک آدمی اور عورت اور تین لڑکے تھے جن کی عمر پانچ، سات اور 10 سال تھی۔
خیال ہے کہ یہ پانچوں ویگن کے اندر کوئلے کے ٹکڑے جلانے سے پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ کی زہر خورانی سے ہلاک ہوئے، ایک ایسا طریقہ جو جاپان میں اپنی زندگی لینے کے لیے غیر معمولی نہیں ہے۔
پولیس کے ترجمان نے کہا، “انہوں نے خودکشی کا رقعہ بھی چھوڑا”۔