ٹوکیو: ٹوکیو کے سابقہ گورنر شینتارو اشی ہارا اور اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو نے ہفتے کو جاپانی سیاست میں ایک ‘تیسری قوت’ کے قیام کا اعلان کیا۔
یکجا کی گئی پارٹی جاپان ریسٹوریشن پارٹی کہلائے گی جس کے لیڈر 80 سالہ اشی ہارا اور قائم مقام سربراہ 43 سالہ ہاشیموتو ہوں گے۔ ان میں سے کوئی بھی ایوانِ زیریں کے انتخاب میں حصہ نہیں لے گا، تاہم ہاشیموتو نے کہا کہ ان کی جماعت کو 80 کے قریب امیدوار کھڑے کرنے کی امید ہے۔
اشی ہارا نے کہا کہ جاپان ریسٹوریشن پارٹی کا مقصد صرف حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) اور مرکزی اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو چیلنج کرنا نہیں ہے بلکہ تیزی سے دوسری بڑی طاقت بننا ہے۔