جاپان میں عمر رسیدہ مجرموں کی تعداد میں اضافہ

ٹوکیو: وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ جاپانی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے والے عمر رسیدہ مجرموں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جبکہ قیدی دو عشرے قبل کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ حملے کر رہے ہیں۔

وزارت نے اپنے تازہ ترین کرائم وائٹ پیپر میں کہا، پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے والے 65 یا زیادہ سال کی عمر کے مجرموں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 475 کے اضافے سے 48,637 ہو گئی، جو 20 سال قبل کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا، عمر رسیدہ لوگوں کے بیشتر جرائم دوکانوں سے چوری تھی، تاہم پر تشدد جرائم کی تعداد بھی مائل بہ اضافہ تھی۔

تاہم  عمر رسیدہ افراد میں جرائم کے رجحان میں اضافہ معاشرے کے عمومی رجحان کے خلاف جاتا ہے، جہاں جاپان میں ایک سال کے دوران 2011 میں جرائم مجموعی طور پر 5.8 فیصد کی شرح سے کم ہو کر 2.14 ملین ہو گئے، جو کمی کا نواں مسلسل سال ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا، “عمر رسیدہ جرائم میں اضافے کی رفتار آبادی کی عمروں میں تفاوت میں اضافے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.