ٹوکیو: پچھلے ہفتے 11 نومبر کو ایزاکی گلیکو نے ‘عالمی ریکارڈ بناؤ مہم’ کے تحت پوکی اینڈ پریٹز ڈے (11/11) منایا جس میں اسنیک میکر کو امید تھی کہ وہ ایک دن میں لفظ “پوکی” (Pocky) رکھنے والی اتنی ٹویٹس اکٹھی کر لے گا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو جائے۔
صریح بصری وجوہات کی بنا پر 1.11 ملین ٹویٹس کی تعداد مقرر کی گئی تھی (جس میں پوکی کے انگریزی حروف نمبر کی صورت میں پڑھے جا سکتے) جبکہ دوسرا مقصد “24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ ٹویٹ کیا جانے والا برانڈ نیم” کے ریکارڈ ہولڈر آئی فون 5 کو مات دینا تھا، جس کے اجرا کے دن 1.08 ملین ٹویٹس ارسال کی گئی تھیں۔ 1,843,733 کا ہندسہ پوکی کی شکل صورت والے تھیم پر پورا تو نہیں اترتا، تاوقتیکہ آپ آٹھ کو ترچھا کر دیں اور تین کو الٹا دیں، تاہم اس نے آرام سے آئی فون 5 کو شکست دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی۔
جمعہ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کے باضابطہ نمائندے کارلوس مارٹینز نے ایزاکی گلیکو کے ریوتا تانیگوچی کو ٹوکیو میں ان کے دفتر میں سند پیش کی۔