ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کے لیے اتوار کی سہ پہر ٹوکیو سے روانگی اختیار کی۔
منگل کو نودا سمٹ کے موقع پر ہی امریکی صدر باراک اوباما سے ملیں گے جو ایشیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں جاپان اور چین میں کشیدگی کم کرانے کے لیے متفکر ہیں۔
سمٹ کے موقع پر نودا متوقع طور پر یہ بیان دیں گے کہ جاپان علاقائی تنازع بین الاقوامی قوانین کے تحت حل کرنے کا خواہشمند ہے۔
تاہم 16 دسمبر کو جاپان میں الیکشن ہونے اور اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی کامیابی کے امکان کی وجہ سے، یہ واضح نہیں ہے کہ نودا چین اور جنوبی کوریا سے جاپان کے تعلقات بہتر بنانے میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت حاصل کر سکیں گے یا نہیں۔