اوکی ناوا میں مداخلتِ بیجا پر امریکی میرین گرفتار

ناہا: پولیس نے کہا کہ اتوار کو ایک 24 سالہ امریکی میرین کو اوکی ناوا میں ایک اپارٹمنٹ میں مداخلتِ بیجا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اوکی ناوا پولیس کے ایک ترجمان نے بذریعہ فون کہا، لفٹیننٹ ٹامس چانکوئٹ، جو میرین کارپس ائیر بیس فوتینما پر تعینات ہے، کو ایک ریستوران کارکن کے غیر مقفل اپارٹمنٹ میں، معقول عذر کے بغیر، داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔

خیال ہے کہ اس میرین نے رات کے کرفیو کی بھی خلاف ورزی کی ہے جو اکتوبر میں امریکی بحریہ کے دو ملاحوں کی اوکی ناوا میں ایک عورت سے زیادتی کے ضمن میں گرفتاری کے بعد پورے جاپان میں امریکی فوجی ملازمین پر عائد کیا گیا تھا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق، چانکوئٹ نے پولیس کو بتایا کہ وہ باہر پی رہا تھا اور ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا جو اس کے خیال میں ایک جاپانی عورت تھا، جس سے وہ ایک کلب میں ملا تھا اور جس نے اسے اجازت دی تھی۔

تاہم دراصل وہ ایک ریستوران کارکن کے اپارٹمنٹ میں داخل ہو گیا، اور مالک کی گرل فرینڈ کو حیرت میں ڈال دیا جو اس وقت وہاں موجود تھی، اور جس نے مدد کے لیے کال کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.