سیاٹل: امیزون ڈاٹ کام نے جاپان میں امیزون کلاؤڈ ڈرائیو کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپان میں گاہک اب اپنی ڈیجیٹل فائلیں باآسانی و بحفاظت امیزون کلاؤڈ میں اپلوڈ کر سکتے ہیں، اور کلاؤ ڈرائیو کی پی سی، میک یا اینڈرائیڈ ایپس، یا ویب براؤزر کے ذریعے اس تک رسائی پا سکتے ہیں، جبکہ کنڈل فائر اور کنڈل فائر ایچ ڈی سے بھی جلد ہی یہ کام کر سکیں گے۔ کنڈل فائر کے مالکان اپنی فیس بک تصاویر کو بھی فوری اور آسانی سے درآمد کر سکتے ہیں۔
اس ماہ کے شروع میں امیزون نے اینڈرائیڈ کے لیے کلاؤڈ ڈرائیو فوٹوز ایپ کا اعلان کیا تھا، جس سے کلاؤڈ ڈرائیو کے گاہک اپنے اینڈرائیڈ فون اور ٹیبلٹ استعمال کر کے فوٹو لائبریریاں اپلوڈ، ذخیرہ کر سکتے ہیں، ان تک رسائی پا سکتے تھے اور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلاؤڈ ڈرائیو کے ایسے گاہک جو میک استعمال کرتے ہیں، بھی اپنی آئی فون البمز کو کلاؤڈ ڈرائیو کی ڈیسکٹاپ ایپ استعمال کرتے ہوئے صرف دو کلکوں سے اپلوڈ کر سکتے ہیں۔