ٹوکیو: متسوبشی ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ اور اوبایاشی کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تابکاری بچاؤ نشست کی ہے جو تابکاری سے آلودہ علاقوں میں صنعتی گاڑیوں کے آپریٹروں کو تابکاری کی زد میں آنے سے بچاتی ہے۔
اس نشست میں زرہ بکتر جیسی ڈھال، جو ایم ای آئی کی تابکاری بچاؤ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے جو اس نے خصوصی گاڑیاں تیار کرتے ہوئے ایجاد کی ہے، اور اوبایاشی کا تابکاری سے پاک کرنے کا تجربہ شامل ہے، جس کا ہدف آپریٹروں کو 50 فیصد سے زیادہ تابکاری سے بچانا ہے۔
ایم آیچ آئی دسمبر کے وسط میں اس نشست کی مشہوری شروع کرے گا، جسے تابکاری سے پاک کرنے، ملبہ ہٹانے اور ہائیڈرالک لفٹوں کے ذریعے فضلے کی نقل و حمل کا کام کرنے والے اور دوسری صنعتی گاڑیوں کے آپریٹروں کو تابکاری سے باآسانی بچانے و باآسانی استعمال والے اوزار کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
نشست کا میٹریل، بشمول زرہ بکتر کے حصے (شانے، بازو بند، سینہ بند، پیٹ کا علاقہ، کولہے بند، گردن وغیرہ)، زیادہ تر ٹنگسٹن کی شیٹ پیر مشتمل ہیں، جو تابکاری سے بچاؤ کی بہترین صلاحیت مہیا کرتی ہے۔