چین سے نپٹنے کے لیے جاپان کو مضبوط حکومت کی ضرورت ہے: میڈیا

ٹوکیو: ایک بڑے روزنامے نے اگلے ماہ انتخابات سے قبل اتوار کو کہا، جاپان کو چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے جیسا کہ دنیا آنے جانے کی اس سیاست پر اپنا ضبط کھو رہی ہے۔

کئی برسوں میں چھ وزرائے اعظم کے بعد مقامی میڈیا امید کر رہا ہے کہ 16 دسمبر کو وزیر اعظم یوشیکو نودا کے یکلخت الیکشن بلانے کے بعد مستحکم حکومت سامنے آئے گی، جن کے بارے وسیع تر توقع ہے کہ ان کی وسط بائیں نظریات رکھنے والی جماعت کو حکومت سے باہر کر دیں گے۔

بارسوخ روزنامے آساہی شمبن نے کہا کہ ایسا عدم استحکام جاپان کے سفارتی مسائل جیسا کہ چین، جنوبی کوریا اور روس کے ساتھ علاقائی تنازعات کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہو گا۔

آساہی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی دنیا اس انتخاب کو اتنی “گرم جوشی” سے نہیں دیکھ رہی جیسے اس نے 2009 میں کیا تھا جب ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) نے قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا دھڑن تختہ کر دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.