مزید عوامی رائے شماریوں سے ایل ڈی پی کی الیکشن مقبولیت کا اظہار

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا کی جانب سے ملک کو عام انتخابات کی راہ پر ڈالنے کے چند ہی دن بعد پیر کو جاری ہونے والے عوامی رائے شماریوں کے نتائج سے پتا چلا کہ مرکزی اپوزیشن جماعت سب سے آگے ہے۔

نیکےئی بزنس ڈیلی کے شائع کردہ پول سے پتا چلا کہ پچیس فیصد نے کہا کہ وہ 16 دسمبر کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ ڈالیں گے، جبکہ نودا کی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کو 16 فیصد نے پسند کیا۔

چھوٹی پارٹیوں میں سے دو یعنی جاپان ریسٹوریشن پارٹی اور پارٹی آف دی سن، جن کی قیادت جاپان کے دو بڑبولے سیاستدان کرتے ہیں، نے مقامی میڈیا کی بہت زیادہ کوریج وصول کی ہے اور اب متحد ہو گئی ہیں۔

سابق گورنر ٹوکیو شینتارو اشی ہارا اور اوساکا کے جوشیلے مئیر تورو ہاشیموتو نے تیسری قوت کی تشکیل کے لیے ہفتے کو اپنی جماعتیں ضم کرنے پر اتفاق کیا۔

نیکے پول نے ہاشیموتو کی جاپان ریسٹوریشن پارٹی کے لیے 11 فیصد اور اشی ہارا کی پارٹی آف سن کے لیے 4 فیصد ووٹر سپورٹ دکھائی۔

آساہی کے پول میں بھی دونوں پارٹیوں کے لیے 7 فیصد کی مجموعی حمایت سامنے آئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.