چیبا: صوبہ چیبا میں ایک بلوہ روک پولیس افسر کو حراست میں لیا گیا ہے جب یہ پتا چلا کہ اس نے ایک اسکول کی طالبہ کو جنسی تعلق کے لیے روپے کی پیشکش کی تھی۔
17 سالہ لڑکی کی ماں کو جب پتا چلا کہ کازونوری اوہارا نامی یہ 26 سالہ شخص اس کی بیٹی کو جنسی تعلق قائم کرنے کی پیشکش کر رہا ہے تو اس نے پولیس کو شکایت جمع کروائی۔
پولیس کی ایک تفتیش سے انکشاف ہوا کہ اوہارا نے لڑکی تک اس وقت رسائی حاصل کو جب وہ 6 نومبر کو شام 5 بجے ماتسودو میں اپنے اسکول سے گھر واپس جا رہی تھی۔ اوہارا کو شہوانی فعل سر انجام دینے کی کوشش پر حراست میں لے لیا گیا۔
لڑکی کا بیانِ حلفی سننے اور سی سی ٹی وی فوٹیج پر اپنے آپ کو لڑکی کے ہمراہ دیکھ کر اوہارا نے اعترافِ جرم کر لیا۔
چیبا پولیس کا کہنا ہے کہ نومبر کے پہلے نصف میں ماتسودو سے ملتے جلتے واقعات کی تین اطلاعات آ چکی ہیں۔