ایل ڈی پی کے ایبے کا جاپان کو بحال کرنے، فوج کو طاقتور بنانے کا عہد

ٹوکیو: سابق وزیر اعظم شینزو ایبے نے بدھ کو کہا کہ  اگر ان کی پارٹی 16 دسمبر کے انتخابات جیت جاتی ہے تو وہ معاشی بحالی پر سب سے زیادہ توجہ دیں گے اور جاپان کی فوج کو مضبوط کریں گے۔

ایبے نے ٹوکیو میں اپنی جماعت کے ہیڈکوارٹرز میں انتخابی مہم کے منشور کا اجرا کرتے ہوئے کہا، “ہم جاپان واپس لیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے کا بجٹ تیار کریں گے جو لچکدار اور مسلسل اقدامات کی اجازت دے گا تاکہ ملازمتیں پیدا کی جا سکیں، سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور جاپانی مینوفیکچررز کو عالمی طور پر مزید مقابلے کے قابل بنایا جا سکے۔

ایل ڈی پی کے پالیسی چیف آکیرا آماری نے ایبے کے ہمراہ رپورٹروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی بینک آف جاپان کی آزادی برقرار رکھنے کو یقینی بنائے گی، جس کے ذریعے انہوں نے بظاہر ان خدشات کو ختم کرنے کی کوشش کی کہ قانون میں تبدیلیاں اسے سیاسی مداخلت کی زد میں لے آئیں گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ وہ جاپان امریکہ اتحاد کو ٹھیک کریں گے جسے نودا نے نقصان پہنچایا ہے اور جاپان کی سفارتکاری کو مضبوط بنائیں گے تاکہ “لوگوں کی زندگیوں، علاقے اور خوبصورت سمندر کو تحفظ فراہم کیا جا سکے”۔

فوکوشیما ایٹمی آفت کے 18 ماہ سے زیادہ کے عرصے کے بعد پارٹی کے عمومی طور پر ایٹمی توانائی نواز موقف کی عکاسی کرتے ہوئے ایبے نے کہا کہ ایل ڈی پی تین سال کے عرصے میں فیصلہ کرے گی کہ بند پڑے ایٹمی پلانٹ دوبارہ چلائے جانے چاہئیں یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.