امریکی فوج ناہا میں کرفیو کے اوقات کے دوران گشت شروع کرے گی

ٹوکیو: میرین کارپس اور فضائیہ دونوں کی جانب سے بدھ کے اعلانات کے مطابق، اوکی ناوا میں امریکی فوجیں ملازمین کی جانب سے کئی ایک مبینہ جرائم کے بعد، ناہا میں رات گئے کا گشت شروع کریں گی۔

اسٹار اینڈ اسٹرائپس نامی اخبار نے اطلاع دی کہ گشتی دستوں میں تمام شاخوں سے تعلق رکھنے والے سادہ لباس میں ملبوس اراکین شامل ہوں گے جو رات 11 بجے سے صبح 5:30 تک شہر کی گلیوں میں گشت کریں گے۔ اسی طرح کی ٹیمیں جزیرے پر بڑے فوجی اڈوں کے اطراف کے علاقوں میں پہلے ہی گشت کرتی ہیں۔

کرفیو 19 اکتوبر سے لگایا گیا ہے جب دو امریکی فوجی ملاحوں نے اوکی ناوا میں مبینہ طور پر ایک عورت سے زیادتی کی۔ یہ انہیں گھروں، یا اڈا، جہاں بھی وہ مقیم ہیں، کے اندر رہنے کا پابند کرتا ہے۔

تاہم کرفیو کے نفاذ کے بعد سے اسے توڑنے کئی ایک واقعات ہو چکے ہیں، جن میں امریکی فوجی ملازم کا ایک کیس بھی شامل ہے جس نے پینے پلانے کی مستی کے بعد مبینہ طور پر ایک جاپانی لڑکے کے گھر میں گھس کر اس کے منہ پر گھونسا دے مارا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.