ٹوکیو: جاپان میں الیکشن لڑنا آسان کام نہیں ہے۔ تاہم جب آپ کا چہرہ “بدچلن” اور “تنگ کرنے والا” کے خطابات کے ساتھ دکھایا جائے تو الیکشن لڑنا شاید اچھا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔
تاہم سابق وزیر اعظم ایبے اس ہفتے ہنسی کا سامان بن گئے، جب ٹوکیو براڈکاسٹنگ کارپوریشن سسٹم (ٹی بی ایس) نے صبح سویرے کے شو “آسازوبا” میں غلطی سے ایبے کی تصویر ایک ایسی خبر کے ساتھ دکھا دی جو این ایچ کے، کے ایک اناؤنسر کی جنسی جرم پر حراست کے بارے میں تھی۔
یہ کہنا کافی ہو گا کہ متعلقہ سیاسی شخصیت اس سے خوش نہ تھی، اور اسے “منفی کردار سازی کی مہم” کا حصہ گردانتے ہوئے انہوں اپنے عوامی فیس بک صفحے پر جا کر ٹی بی ایس کے لتے لیے۔
جیسا کہ ایبے نے اپنے بیان میں بعد ازاں نشاندہی کی ہے، کہ نشریات کے دوران، نیوز کاسٹر نے تسلیم کیا کہ غلط تصویر دکھا دی گئی تھی، تاہم اس نے صرف اتنا کہا کہ تصویر “غیر متعلقہ” تھی اور سیاستدان کو نام سے مخاطب نہ کیا۔