کالبی نے جاپان سے آلو کے چپس کے 50 لاکھ پیکٹ واپس منگوا لیے

ٹوکیو: اسنیک فوڈ ساز کالبی انک نے بدھ کو کہا کہ وہ جاپان سے آلو کے چپس کے 53 لاکھ پیکٹ واپس منگوا رہا ہے جب ان میں شیشے کے ٹکڑے دریافت ہوئے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ واپس منگوانے کے اعلان سے صرف مقامی مارکیٹ متاثر ہو گی اور یہ اس وقت سامنے آیا جب اسے صارفین کی جانب سے دو شکایات موصول ہوئیں۔

کمپنی نے کہا کہ گلاس کے ٹکڑے کھانے میں اس وقت شامل ہوئے جب شیگا، مغربی جاپان میں واقع پلانٹ میں پروڈکشن لائن کے اوپر واقع ایک حفاظتی ڈھال ٹوٹ گئی۔

کالبی ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور امریکہ میں اپنا برانڈ فروخت کرتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.