توشیبا نے ایٹمی آفات میں مدد کے لیے روبوٹ متعارف کروا دیا

یوکوہاما: توشیبا کارپ نے بدھ کو ایک روبوٹ متعارف کروایا جو کمپنی کے مطابق تابکاری کی انتہائی مقدار کو جھیل سکتا ہے اور ایٹمی آفات میں مدد کر سکتا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اگر اور جب اسے جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں جانے کی اجازت مل گئی، تو یہ نئی مشین دراصل کیا کرنے کے قابل ہو گی۔

یہ چار ٹانگوں والا روبوٹ ملبے کے اوپر چڑھ کر جا سکتا ہے اور ان تابکاری زدہ حصوں میں پہنچ سکتا ہے جو انسانوں کی پہنچ سے باہر ہوں۔ توشیبا نے کہا کہ ایک قابل ذکر ایجاد یہ ہے کہ وائرلیس نیٹ ورک کو انتہائی تابکاری میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جو وصولی کمزور ہونے کی صورت میں خودبخود بہتر نشریات کی تلاش میں رہتا ہے۔

تب بھی ٹوکیو الیکٹرک پاور کو نے کہا کہ وہ روبوٹ کو استعمال کرتے ہوئے فوکوشیما پلانٹ کے سپریشن چیمبر کو چیک کر سکتا ہے، جہاں شمال مشرقی جاپان میں 11 مارچ، 2011 کو دیو ہیکل سونامی ٹکرانے کے بعد پگھلاؤ واقع ہوا تھا۔

توشیبا نے یہ روبوٹ اس آفت کے بعد بنانا شروع کیا تھا اس امید کے ساتھ کہ یہ پلانٹ کو ریٹائر کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.