ٹوکیو: سابق وزیر اعظم یوکیو ہاتویاما نے بدھ کو کہا کہ وہ اگلے ماہ کے انتخاب کے موقع پر سیاسات سے ریٹائر ہو جائیں گے اور اپنی قائم کردہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔
ہاتویاما، جن کی آنکھوں کے جنگلی تاثرات نے انہیں جاپانی پریس میں “دی ایلیئن” (اجنبی) کا خطاب دلوایا، نے بدھ کو وزیر اعظم یوشیکو نودا سے ملاقات کی۔
نودا نے رپورٹروں کو بتایا کہ 65 سالہ ہاتویاما “عام انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، اور سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں”۔
تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) 16 دسمبر کے انتخاب میں شکست کا سامنا کرے گی۔
ہاتویاما 2009 میں وزیر اعظم بنے تھے جب ڈی پی جے نے قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نصف صدی سے زائد قریباً ناقابل شکست اقتدار کو توڑا۔
ہاتویاما، جن کے کبھی کبھار انوکھے تبصرے پارٹی منتظمین کے لیے سنگِ راہ بن گئے، ایک طاقتور سیاسی اور کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے دوسرے نانا نے ٹائر ساز برج اسٹون کی بنیاد رکھی تھی۔