ہیروشیما میں ٹرین سے ٹکرانے کے بعد 14 سالہ لڑکی ہلاک

ہیروشیما: پولیس نے جمعرات کو کہا، ہیروشیما میں ایک ٹرین سے ٹکرانے پر 14 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ لڑکی 10 طلباء کے گروپ میں شامل تھی جو ہیساکا یامانے، ہیگاشی وارڈ، میں بدھ کو 3:40 بجے سہ پہر اسکول سے گھر واپس آ رہے تھے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ وہ جے آر گیبی لائن پر پٹڑیوں کے قریب کھیل رہے تھے جب ایک لڑکی پٹڑیوں کے اوپر چلی گئی جہاں کوئی جنگلہ وغیرہ موجود نہ تھا۔

پولیس نے لڑکی کی شناخت یوئی ہاتّوری کے طور پر کی ہے، جو قریب ہی رہتی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.