چین میں نئے سفیر کے لیے کیرئیر ڈپلومیٹ کا انتخاب

ٹوکیو: جاپان نے جمعرات کو چین کے لیے ایک نئے سفیر کو تعینات کیا، پچھلے سفیر کی وفات کے کئی ماہ بعد جو اپنا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی چل بسے تھے اور جبکہ ٹوکیو اور بیجنگ کے مابین متنازع علاقے پر کشیدگی ابل رہی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا، کیرئیر ڈپلومیٹ (کیرئیر کے لحاظ سے سفارتکار) ماساتو کیتیرا کی تعیناتی پیر سے نافذ العمل ہو گی، جبکہ مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ 60 سالہ نو تعینات سفیر کو اگلے ماہ باضابطہ طور پر اُئی چیرو نیوا کی جگہ لینے کے لیے بیجنگ روانہ کر دیا جائے گا۔

جاپان نے قبل ازیں شینی چی نیشی میا، جو کیرئیر ڈپلومیٹ ہی تھے، کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا، تاہم اس سے قبل کہ وہ یہ عہدہ سنبھال سکتے، ستمبر میں وہ ٹوکیو کی ایک گلی میں گر پڑے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کچھ دن بعد انتقال کر گئے۔

کیتیرا مشرقی بحر چین میں جزائر کی ایک لڑی پر جاری تنازع میں ٹوکیو کے نمائندے کا کام کریں گے، جو سین کاکو جزائر کے نام سے ٹوکیو کے زیر انتظام ہے تاہم بیجنگ بھی دیاؤیو جزائر کے نام سے ان پر دعوی کرتا ہے۔

ان (چینی عوام) کے قوم پرستانہ جذبات نے ستمبر میں پورے چین میں جاپان مخالف مظاہروں کو ہوا دی تھی، جو کبھی کبھار متشدد بھی ہو گئے اور انہوں نے جاپانی کاروباروں کو نشانہ بنایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.